|
|
تصویر، پی سی بی، فیس بک
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا سے وطن واپسی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی ویمن ٹیم کی واپسی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ ٹیم نے آج رات ڈربن سے براستہ دبئی وطن واپسی کا سفر شروع کرنا تھا، تاہم کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں فلائٹس تعطل کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ڈربن میں قیام بڑھ گیا، فلائٹ آپریشن محدود پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مکمل فلائٹس آپریشن شروع ہونے بعد ہی پاکستان ویمن ٹیم کا وطن واپسی کا سفر شروع ہو گا۔
ممکنہ طور پر پاکستان ٹیم کی واپسی کے لیے اگلے 2، 3 روز میں صورتحال واضح ہو گی، پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کے ساتھ وائٹ بال سیریز کے لیے ڈربن میں موجود تھی۔ |
|