Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 158|Reply: 0

ایران کے معاملے پر پاکستان متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے، سینئر سیکیورٹی عہدیدار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-3-3 05:00:54 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستان کے سینئر سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے پاکستان متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ ایران نے پاکستان کے ردِعمل کو سراہا ہے، جس کی تائید چین اور روس نے بھی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایران کے برادر عرب ممالک کو نشانہ بنانے پر اپنے تحفظات واضح بیان کیے، اسلام آباد ایک مستحکم اور پُرامن تہران کا خواہاں ہے۔

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ ایران کے حوالے سے پاکستان متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے، یہ تاثر کہ پاکستان اگلا ہدف ہو سکتا ہے، بےبنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو عسکری، خارجہ پالیسی اور داخلی حالات کے اعتبار سے یکساں قرار نہیں دیا جا سکتا۔

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان مضبوط خارجہ پالیسی پر کاربند ہے، پاکستان متعدد عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف عوام کے استحکام اور خوشحالی کے لیے تعمیری روابط پر مبنی ہے، پاکستان کے عالمی تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے ایران میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم احتجاج کی آڑ میں تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، چند شرپسند عناصر کو پُرامن مظاہرین کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:07 GMT+5 , Processed in 0.048013 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list