Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 162|Reply: 0

پاکستان افغانستان میں اندھا دھند اہداف کو نشانہ نہیں بنا رہا، سینئر سیکیورٹی عہدیدار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-3-3 05:00:56 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ صورتحال پیچیدہ ہونے کے باعث فوج کو کردار ادا کرنا پڑا، پاکستان افغانستان میں اندھا دھند اہداف کو نشانہ نہیں بنا رہا۔

میڈیا سے گفتگو میں سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا سرگرم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ، پاکستان کے آپریشنز کا دورانیہ افغان طالبان حکومت کے زمینی اقدامات پر منحصر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت متعدد دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے، کابل حکومت کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہوں گے۔

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے مزید کہا کہ افغان طالبان حکومت کو پاکستان کو قابلِ تصدیق یقین دہانی فراہم کرنا ہوگی، ہم کسی جلد بازی میں نہیں ہیں، ہمارا افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور اُن کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ وہ جائز اہداف ہیں جو سیلف ڈیفنس کے زمرے میں آتے ہیں۔

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان حکومت اور اُن کے بھارتی سرپرست من گھڑت پروپیگنڈا اور جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں، ہماری کارروائیاں صرف اُن خوارجی عناصر اور اُن کے حامیوں کے خلاف ہیں، جو پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث یا معاون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 180 سے زائد چوکیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے، 30 سے زائد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کیا گیا ہے، یہ وہی مقامات ہیں جن کا دہشت گرد لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان آپریشن غضب للحق کے خاتمے کے معاملے میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے لیے استعمال مخصوص انفرااسٹرکچر اور تنصیبات کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، اندرونی سیکیورٹی میں پاک فوج کی شمولیت گورننس کے خلا کے باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونا اور متعلقہ اداروں کے سیاست زدہ ہونے نے صورتحال کو پیچیدہ بنایا، جس کے باعث فوج کو کردار ادا کرنا پڑا۔

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتوں سے بہتر حکمرانی اور نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہیں، پاک فوج کا سیاست یا دیگر امور سے کوئی مفاد وابستہ نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ معرکۂ حق اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کرچکا ہے۔

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے دشمن کے ہر مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی، اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی شبہ ہے تو وہ زمینی حقائق دیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے عناصر کی پیدا غلط فہمیوں اور پروپیگنڈے کی پاکستان سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دہائیوں پر محیط برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس سے متعلق تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں، پاکستان کی آئی ایس ایف میں شرکت کا فیصلہ حکومتِ پاکستان مکمل جانچ پڑتال کے بعد کرے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:03 GMT+5 , Processed in 0.046210 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list