Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 451|Reply: 0

مودی کے دورے کے بعد اسرائیل کو ایران پر فضائی حملے کا موقع ملا: اسرائیلی سفیر کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206559
Post time 2026-3-4 14:48:55 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اسرائیل کے سفیر ریووین آزر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ حملے اُس وقت کیے گئے جب بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اسرائیل سے روانہ ہوئے۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ مودی کے دورے کے دوران حملے کا کوئی حتمی منصوبہ موجود نہیں تھا، 2 دن بعد سیکیورٹی کابینہ نے کارروائی کی منظوری دی جس کے بعد 28 فروری کو ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے۔
خامنہ ای کی حملے میں شہادت   
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کردیا، جس میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایرانی سرکاری میڈیا نے شہادت کی تصدیق کردی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ حملوں میں اہلیہ بھی شہید ہوگئیں۔ امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی قیادت کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس کے بعد کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔   

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی کو ’آپریشن ایپک فیوری‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای تہران میں اپنے کمپاؤنڈ پر حملے کے دوران شہید ہو گئے، حملے میں ان کے اہلِ خانہ کے کئی افراد بھی شہید ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 700 سے زائد افراد جان سے گئے ہیں۔
حملے کی تیاری برسوں سے جاری تھی

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں اور قیادت کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے اسرائیل نے برسوں میں اربوں ڈالرز خرچ کیے اور جدید ٹیکنالوجی تیار کی تاکہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کو عبور کیا جا سکے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ابراہام معاہدوں کے بعد اسرائیل، امریکا کے سینٹکام اور خطے کے بعض ممالک کے ساتھ فضائی نگرانی اور فوجی تعاون میں اضافہ ہوا جس نے اس آپریشن کو ممکن بنایا۔   
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا۔    

واضح رہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ایران میں عبوری قیادت قائم کر دی گئی ہے جس میں آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی، صدر مسعود پزشکیان اور چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجئی شامل ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ایران کی اسمبلی آف ایکسپرٹس نے نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے تاہم سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔

دوسری جانب خطے میں کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ ایک بڑے تصادم کے خطرے سے دوچار دکھائی دے رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-4 10:30 GMT+5 , Processed in 0.046345 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list