|
|
ایک تازہ ترین تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے کے لیے کتنی مقدار میں نیند لینی چاہیے۔
ڈائیبیٹیز یو کے کے مطابق برطانیہ میں سے 46 لاکھ مریضوں کا 90 فی صد حصہ ٹائپ 2 ذیا بیطس (جس میں جسم مناسب مقدار میں انسولین نہیں بناتا) میں مبتلا ہے۔
اس بیماری کی بڑی وجوہات میں مٹاپہ اور بلند فشارِ خون شامل ہیں لیکن انسولین کی مزاحمت میں نیند کی کمی بھی بڑا کردار ادا کرتی ہے۔
جرنل بی ایم جے اوپن ڈائیبیٹیز ریسرچ اینڈ کیئر میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر رات سات گھنٹے اور 18 منٹ کی نیند بیماری سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔
یونیورسٹی آف گلاسگو کے پروفیسر نوید ستار کا اس متعلق کہنا تھا کہ خراب نیند، بھوک کنٹرول کو خراب کرتا ہے لہٰذا لوگ زیادہ کھاتے ہیں اور کم نیند کا مطلب ہے کہ زیادہ کھانے کے لیے زیادہ وقت ملنا۔ |
|