Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 546|Reply: 0

بوبا ڈرنکس صحت کیلئے کیسے ہیں؟ نئی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207053
Post time 2026-3-5 18:07:13 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبول مشروب بوبا ٹی یا بوبا ڈرنک کا زیادہ استعمال صحت کے کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جن میں گردے کی پتھری، فیٹی لیور، ہاضمے کے مسائل اور ذہنی دباؤ شامل ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق یہ مشروب پہلی بار 1980ء کی دہائی میں تائیوان میں متعارف کروایا گیا تھا اور اب دنیا بھر میں خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔

اس مشروب میں شامل ٹاپیوکا پرلز (ساگو دانہ) دراصل کاساوا پودے کے نشاستے سے بنتے ہیں جن میں غذائیت بہت کم اور کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں۔   
بغیر جِم روزانہ ہزاروں کیلوریز جلانے کا آسان طریقہ] ماہرین نے ’NEATُ‘ کی اہمیت بتا دی

وزن کم کرنے کے لیے اکثر لوگ سخت ورزش، لمبی دوڑ یا جِم کو ضروری سمجھتے ہیں مگر فٹنس ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی بنیاد پر کی جانے والی چھوٹی چھوٹی حرکات بھی بڑی تعداد میں کیلوریز جلا سکتی ہیں، اسی عمل کو NEAT (نان ایکسرسائز ایکٹیویٹی تھرمو جینیسیس) کہا جاتا ہے۔   

امریکی محکمۂ زراعت کے مطابق ایک کپ خشک ساگو دانے میں تقریباً 544 کیلوریز ہوتی ہیں۔
ساگو دانے سے ممکنہ خطرات

تحقیق کے مطابق کاساوا پودا مٹی سے سیسہ اور کیڈمیم جیسے بھاری دھاتیں جذب کر سکتا ہے، بعض رپورٹس میں ببل ٹی (بوبا ٹی) کے چند نمونوں میں سیسے کی مقدار زیادہ پائی گئی جو مسلسل استعمال کی صورت میں صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ زیادہ مقدار میں ٹاپیوکا پرلز کھانے سے ہاضمہ سست، معدے میں درد، متلی اور بعض نادر صورتوں میں آنتوں میں رکاوٹ بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

بعض بوبا ٹی میں شامل گاڑھا کرنے والا مادہ گوار گم قبض کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
بچوں کے لیے خطرناک

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چھوٹے بچوں کے لیے بڑے سائز کے پرلز گلے میں پھنسنے (چوکنگ) کا خطرہ بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

سنگاپور میں اس حوالے سے چند خطرناک واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔
شوگر کی زیادہ مقدار   
2040 تک موٹاپے سے 22 کروڑ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق اگر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو 2040 تک 5 سے 19 سال کے تقریباً 22 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔   

تحقیق کے مطابق ایک عام کپ بوبا ٹی میں 20 سے 50 گرام تک چینی ہو سکتی ہے جو کئی اوقات میں کولڈ ڈرنکس سے بھی زیادہ ہوتی ہے، زیادہ چینی کے استعمال سے دانتوں کی خرابی، موٹاپا، ٹائپ ٹو ذیابیطس، فیٹی لیور جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
گردے کی پتھری اور ذہنی صحت

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ببل ٹی میں موجود بعض اجزاء جیسے آکسیلیٹ اور فاسفیٹ گردے کی پتھری کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔  

تائیوان میں 2023ء کے ایک کیس میں ڈاکٹروں نے ایک 20 سالہ خاتون کے جسم سے 300 سے زائد گردے کی پتھریاں نکالی تھیں جسے بوبا ٹی کے زیادہ استعمال سے جوڑا گیا تھا۔

چین میں ہونے والی کچھ تحقیقات کے مطابق بوبا ٹی زیادہ پینے والے افراد میں ذہنی دباؤ، بے چینی اور تھکن کی شرح بھی زیادہ دیکھی گئی ہے۔   
وہ 5 غذائیں جن میں ’السی‘ سے زیادہ اومیگا تھری موجود

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل اور دماغ کی صحت کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں، عام طور پر فلیکس سیڈز (السی) کو اومیگا تھری کا بہترین پودوں سے حاصل ہونے والا ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جن میں السی کے بیجوں سے بھی زیادہ یا زیادہ مؤثر اقسام کے اومیگا تھری موجود ہوتے ہیں۔   

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ببل ٹی کو مکمل طور پر ترک کرنے کی ضرورت نہیں لیکن اسے روزانہ کے بجائے کبھی کبھار پینا بہتر ہے۔

کم چینی کا انتخاب، چھوٹا سائز لینا اور اضافی گاڑھے اجزاء سے پرہیز کرنا صحت کے خطرات کم کر سکتا ہے۔



نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-5 14:58 GMT+5 , Processed in 0.046726 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list