|
|
—فائل فوٹو
پاکستان کی سرکاری تیل و گیس کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ کوہاٹ نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا ہے کہ برگزئی ایکس ون کنویں سے 3 ہزار 765 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا جبکہ نئی دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 12 لاکھ مکعب گیس مل سکے گی۔
خط کے متن کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 ہزار 170 میٹر گہری کھدائی کی گئی، نئی دریافت سے نشپا بلاک میں مزید تیل وگیس کی دریافت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
65 فیصد حصص کےساتھ او جی ڈی سی ایل نشپا بلاک کی آپریٹر ہے جبکہ پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کی شراکت دار ہے۔ |
|