Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 742|Reply: 0

نیٹو نے ایران سے آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا: ایران کی ترکیہ کی طرف میزائل فائر کرنے کی تردید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207074
Post time 2026-3-5 20:04:38 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے فائر کیا گیا ایک بیلسٹک میزائل نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے مشرقی بحیرۂ روم کے اوپر تباہ کر دیا ہے۔

ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق میزائل کو بروقت نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا گیا اور اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترکیہ کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ اپنی فضائی حدود کے خلاف کسی بھی دشمنانہ اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق ایران کی مسلح افواج نے ترکیہ کی جانب میزائل فائر کرنے کی سختی سے تردید کی ہے۔    
ایران کے پاس 50 ہزار میزائل، 4 دن ہی میں امریکا و اسرائیل کے مہنگے ترین میزائل سسٹمز پر دباؤ بڑھ گیا

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے صرف چار دن بعد ہی خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کے مہنگے ترین دفاعی میزائل سسٹمز، خاص طور پر پیٹریاٹ اور ٹوماہاک میزائل تیزی سے ختم ہو سکتے ہیں۔   

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے کہا ہے کہ ایران ترکیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک اپنی سرحدوں اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے اور آئندہ ایسے واقعات روکنے کے لیے واضح انتباہ جاری کیے گئے ہیں۔

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب سے رابطہ کر کے اس واقعے پر انقرہ کا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

نیٹو نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد اپنے تمام رکن ممالک، خصوصاً ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے تاہم امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد نیٹو کے اجتماعی دفاع کے آرٹیکل 5 کے نفاذ کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں واقع انجرلک ایئر بیس نیٹو اور خصوصاً امریکی افواج کے لیے ایک اہم عسکری اڈہ سمجھا جاتا ہے جو ماضی میں عراق اور افغانستان میں امریکی آپریشنز کے لیے اہم لاجسٹک مرکز رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-5 16:36 GMT+5 , Processed in 0.046442 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list