فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین نول بیروٹ کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ نے ایرانی حملوں کی مخالفت کی ہے، فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے ایران میں زیرِ حراست فرانسیسی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں استحکام اور کشیدگی میں کمی اور سفارتی مذاکرات کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔