Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 283|Reply: 0

نیب ترمیمی بل سینیٹ سے منظور، اپوزشن کا شدید احتجاج، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207074
Post time 2026-3-5 20:04:39 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

سینیٹ نے نیب ترمیمی بل منظور کرلیا، اجلاس کے دوران اپوزشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

سینیٹر عبدالقادر پٹیل نے نیب ترمیمی بل سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بل پیش کرنے کی تحریک پر ایوان سے ووٹنگ کروائی۔

بل کے متن کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری تک موجودہ چیئرمین نیب اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رییں گے، اپنی مدت پوری ہونے کے بعد چیئرمین نیب کام کرتے رہیں گے، ہائی کورٹ کے فیصلے سے متاثرہ شخص 30 دن کے اندر وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کرسکتا ہے۔

نیب بل کے مطابق اپیل صرف اس صورت میں دائر کی جاسکے گی جب معاملہ قانون کے کسی اہم سوال پر مبنی ہو، اپیل اس صورت میں ہوگی جب طریقہ کار میں سنگین غلطی ہو یا نقص کے باعث انصاف کی سنگین خلاف ورزی واقع ہوئی ہو، اس کے علاوہ کسی بنیاد پر اپیل قابل سماعت نہیں ہوگی۔

کامران مرتضیٰ نے اعتراض اٹھایا کہ یہ بل کیسے ایوان میں پیش کر رہے ہیں، نہ بل ایجنڈا پر ہے اور نہ ہی یہ ضمنی ایجنڈا کے طور پر آیا ہے۔   
نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

سینیٹ نے نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔   

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی نیب کی عدالت کے فیصلے کے بعد معاملہ ہائی کورٹ جاتا ہے، ابھی قانون کے مطابق اپیل سپریم کورٹ جاتی ہے، اب آئینی عدالت بنائی گئی، کہا گیا کہ آئینی معاملات آئینی کورٹ میں جائیں گے، بانی کے کیسز کے فیصلے ہوچکے ہیں اور  اپیل ہائی کورٹ میں لگ رہی ہے، جس کے بعد یہ سپریم کورٹ جانا تھی، اب یہ کر رہے ہیں کہ نیب کی اپیل سپریم کورٹ کے بجائے آئینی کورٹ جائے۔

انہوں نے کہا کہ تاثر کیا مل رہا ہے، اس کی وجہ لگ رہی ہے کہ سپریم کورٹ حکومت کے ہاتھ میں نہیں، سپریم کورٹ نے انصاف کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، آپ کرمنل کیس آئینی عدالت لے جا رہے ہیں، آپ ایسی عدالت میں کیس لے کر جارہے ہیں جو حکومت کے کنٹرول میں ہو، نیب کا چیئرمین وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے بنتا ہے، اب آپ کہہ رہے ہیں کہ نیب چیئرمین کو توسیع دے دیں، آپ ایسا کریں جن عہدوں کو توسیع دینی ہے ان عہدوں کو تاحیات قرار دے دیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-5 16:35 GMT+5 , Processed in 0.049211 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list