آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ڈرون سرحد عبور کر کے اس کے علاقے میں آ گرے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایک ڈرون نخچیوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت پر جبکہ دوسرا قریبی گاؤں میں ایک اسکول کے نزدیک آ گرا ہے۔
واقعے کے بعد ایئرپورٹ کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا اور آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
نیٹو نے ایران سے آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا: ایران کی ترکیہ کی طرف میزائل فائر کرنے کی تردید
ترکیے کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے فائر کیا گیا ایک بیلسٹک میزائل نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے مشرقی بحیرۂ روم کے اوپر تباہ کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزارتِ خارجہ نے اس واقعے پر ایران کے سفیر کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
آذربائیجان نے کہا ہے کہ اس طرح کا حملہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
باکو حکومت نے ایران سے فوری وضاحت طلب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
آذربائیجان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر مناسب جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔