Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 759|Reply: 0

ڈیجیٹل نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کا آغاز کردیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207119
Post time 2026-3-5 22:01:53 | Show all posts |Read mode
  

ڈیجیٹل نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای بلٹی میکنزم کے ڈیزائن مرحلے کا آغاز ہو گیا، اس اقدام کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام اور تجارت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق منصوبے کا مقصد اشیا کی ترسیل کی روایتی کاغذی بلٹی کو الیکٹرانک بلٹی میں تبدیل کرنا ہے، منصوبے کے لیے اسٹریٹیجک فزیبلٹی اسیسمنٹ اور ڈیزائن کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔  

ایف بی آر کے مطابق مجوزہ سی ٹی ایس پلیٹ فارم کمرشل کارگو کو ٹریک کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، ہر کھیپ کی منفرد اور فوری قابلِ تصدیق کیو آر کوڈ کے ساتھ ای بلٹی جاری کی جائے گی۔  

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ ٹیمیں قانون کی پابندی اور خلاف ورزی کرنے والے کارگو میں فرق کرسکیں گی۔  

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اقدام ہماری ڈیجیٹل اور شفاف معیشت کے وسیع تر وژن کا بنیادی ستون ہے۔ نظام میں جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کو ممکن بنانے کی خامیاں دور کر رہے ہیں۔  

ممبر کسٹمز آپریشنز نے کہا کہ ہمارا مقصد راستے میں سامان کی فزیکل جانچ پڑتال اور تاخیر کو کم کرکے تجارت میں سہولت فراہم کرنا ہے، سی ٹی ایس ہمارے افسران کو رسک بیسڈ ڈیٹا فراہم کرے گا۔  

ایف بی آر کے مطابق اس معاہدے کے تحت ایک جامع تجزیاتی اور تکنیکی ڈیزائن مرحلہ شروع ہو گیا ہے، منتخب کنسلٹنگ فرم کو بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کا جائزہ لینے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔  

ایف بی آر کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے لاجسٹکس اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے قوانین کو عالمی معیار کے مطابق بنائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-5 18:21 GMT+5 , Processed in 0.048379 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list