|
|
فوٹو: فائل
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ملک میں فائر وال لگانے اور پھر اسے ختم کرنے سے متعلق سوالات اٹھ گئے۔
اجلاس کے دوران داوڑ خان کنڈی بولے کہ فائر وال لگانے اور پھر اسے ختم کرنے سے متعلق حقائق کیا ہیں؟ ایوان کو بتائے جائیں۔
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا سوال بتایا گیا تو اس کا جواب دیا جائے۔ اگر فائر وال ختم کرنے کا سوال ہے تو الگ سے سوال پوچھیں تو جواب دے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
- فائر وال ہٹانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں بھی پہنچ گیا، سیکرٹری آئی ٹی کی تردید
- فائر وال منصوبے پر اخراجات اور معاہدوں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، PTI
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد ٹیلی کام سیکٹر میں کام نہیں ہوا، اب جس طرح کام ہوا ہے سرمایہ کاری واپس آئے گی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی ڈیجیٹل باؤنڈری کو محفوظ بنانا ہے، 20 سال سے اس پر کام کر رہے ہیں۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں وار روم بنائے، جنگ کے دوران کوئی بھی پاکستانی ویب سائٹ ہیک نہیں ہوئی۔ |
|