Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 853|Reply: 0

وزیراعظم کا ملائیشیا و انڈونیشیا کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207119
Post time 2026-3-5 22:40:09 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں اور خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔  

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔  

وزیراعظم نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اپنےاختلافات سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو کہا۔  

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ امن کی بحالی اور معاملات کو معمول پر لانا انتہائی ضروری ہے، دونوں وزرائے اعظم  نے مل کر کام کرنے اور اپنے مؤقف کو مستقل بنیادوں پر مربوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔  

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب کو افغانستان کے تناظر میں حالیہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔   فائل فوٹو۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔  

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی اور خلیجی ممالک پر بعد میں ہونے والے افسوسناک حملوں کی بھی مذمت کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-5 18:45 GMT+5 , Processed in 0.045930 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list