|
|
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران کےخلاف فضائی حدود، سمندر یا سرزمین استعمال نہیں ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے سعودی حکومت کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوشش کی تھی۔
گزشتہ روز سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے 7 دورے کر کے ٹرمپ کو جنگ کے لیے قائل کیا کہ وہ ان کی رائے کی حمایت کریں۔
شہزادہ ترکی الفیصل نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیتن یاہو کی جنگ ہے، نیتن یاہو چاہتا ہے کہ وہ بلا روک ٹوک جو چاہے کر سکے۔ |
|