Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 323|Reply: 0

محمود اسلم نے اپنی محبت کی شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207376
Post time 2026-3-6 15:34:57 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹوز

پاکستان کے سینئر اداکار محمود اسلم نے اپنی محبت کی شادی سے متعلق دلچسپ تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مزاحیہ جملے کی وجہ سے حقیقت میں سہگل خاندان کا داماد بن گیا۔

محمود اسلم حال ہی میں جیو ٹی وی کے مزاحیہ شو ہنسنا منع ہے میں میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے، جہاں انہوں نے اپنی محبت کی شادی کا قصہ سنایا۔

اہوں نے کہا کہ میں اس وقت اوپن ایئر تھیٹر میں اداکاری کرتا تھا اور جوانی میں ہیرو کا کردار ادا کر رہا تھا، ایک موقع پر معروف کامیڈین امان اللّٰہ نے مذاق میں مجھ سے کہا کہ اتنا غرور کیوں ہے جیسے تم سہگل خاندان کے داماد ہو اور بعد میں حقیقی زندگی میں ایسا ہی ہو گیا۔   
میری موت کی جعلی خبر نے میرے پیاروں کو ہلا کر رکھ دیا تھا: محمود اسلم

سینئر اداکار محمود اسلم نے اپنی جعلی موت کی خبر پر جذباتی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موت کی خبر نے میرے پیاروں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔    

محمود اسلم نے بتایا کہ گریجویشن کے بعد میں فارغ تھا اور ایک دوست نے مجھے نوکری دلانے کا وعدہ کیا، اسی دوران میری ملاقات سیاستدان زاہد حامد سے ہوئی جنہوں نے مجھے سیلز مین کی ملازمت کرنے سے روکا اور ایک نئے آئس کریم پارلر میں بطور مینیجر ملازمت دے دی۔

اداکار نے بتایا کہ میری اہلیہ جنہیں میں نہیں جانتا تھا اکثر اس آئس کریم پارلر آیا کرتی تھیں اور مذاق میں کہتی تھیں کہ وہ آئس کریم کے لیے نہیں بلکہ مینیجر کو دیکھنے آتی ہیں، ان کے ساتھ آنے والی ان کی سہیلیاں بھی مجھے دیکھنے کے لیے آتی تھیں کیونکہ اس وقت  میرا ایک ڈرامہ کافی مقبول ہو چکا تھا۔

محمود اسلم نے ہنستے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ اپنی دوستوں کو مجھے فون کر کے اظہارِ پسندیدگی کرنے کو کہتی تھیں، مگر وہ ہمت نہ کر پاتیں، آخرکار میری اہلیہ خود مجھ سے ملنے آئیں اور اسی ملاقات کے بعد ہم دونوں کے درمیان محبت بڑھ گئی۔

اداکار کے مطابق اس ملاقات کے بعد میں نے اپنی محبوبہ کو جانے نہیں دیا اور یوں ہماری محبت شادی میں بدل گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-6 12:19 GMT+5 , Processed in 0.046399 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list