Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 264|Reply: 0

سستے ایرانی ڈرونز نے مہنگے امریکی فضائی دفاعی نظام کی کمزوری بے نقاب کر دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207442
Post time 2026-3-6 16:52:09 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ایک بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ ایران بڑی تعداد میں کم قیمت حملہ آور ڈرونز استعمال کر کے دنیا کے جدید اور مہنگے فضائی دفاعی نظام کو چیلنج کر رہا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران نے اب تک 2000 سے زائد شاہد خودکش ڈرونز داغے ہیں، جن میں سے بعض سخت دفاعی اقدامات کے باوجود اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

شاہد ڈرون تکون نما لوئٹرنگ میونیشن ہے جس کی لمبائی تقریباً 11 فٹ ہوتی ہے اور اس میں دھماکا خیز مواد نصب ہوتا ہے، یہ ڈرون ٹرک کے عقب سے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے، جس کے باعث اسے پہلے سے شناخت کرنا اور تباہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ماڈلز تقریباً 1200 میل تک پرواز کر سکتے ہیں۔   
اسرائیلی F-35 نے ایرانی Yak-130 طیارہ تباہ کر دیا، وجہ کیا بنی؟

یہ طیارہ ایران کو پہلی بار 2013ء میں فراہم کیا گیا تھا۔   

ماہرین کے مطابق ایک شاہد ڈرون کی قیمت تقریباً 20 ہزار سے 50 ہزار ڈالرز کے درمیان ہے، جبکہ اسے مار گرانے کے لیے استعمال ہونے والا پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کا PAC-3 انٹرسیپٹر میزائل ایک فائر میں 30 لاکھ ڈالرز سے زائد لاگت رکھتا ہے اور اس کی پیداوار بھی محدود ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025ء میں لاک ہیڈ مارٹن نے صرف 620 انٹرسیپٹر فراہم کیے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکا دستیاب تمام اینٹی ڈرون سسٹمز استعمال کر رہا ہے، جن میں نسبتاً سستا ری تھیون کا کوایوٹ انٹرسیپٹر اور الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں۔

دفاعی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر سستے ڈرونز کے مقابلے میں مہنگے میزائل استعمال کیے جاتے رہے تو طویل جنگ کی صورت میں یہ حکمتِ عملی اقتصادی طور پر ناقابلِ برداشت ثابت ہو سکتی ہے۔

اسی خدشے کے پیش نظر پینٹاگون نے کم لاگت امریکی ڈرونز کی پیداوار تیز کر دی ہے، جن میں لوکس (LUCAS) نامی ایک نیا ڈرون سسٹم بھی شامل ہے جو شاہد ڈرون سے متاثر ہو کر تیار کیا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-6 16:13 GMT+5 , Processed in 0.047451 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list