Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 226|Reply: 0

37 سالہ فینسی نامی گھوڑی کا سب سے زیادہ زندہ رہنے کا عالمی ریکارڈ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-6 18:48:56 | Show all posts |Read mode
  
---تصاویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ

امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک گھوڑی فینسی نے دنیا کی سب سے معمر زندہ گھوڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس وقت دیا گیا جب فینسی کی عمر 37 سال اور 329 دن ہو گئی۔

فینسی یکم اپریل 1988ء کو پیدا ہوئی تھی اور گزشتہ تین دہائیوں سے اپنی مالک پیج کے ساتھ رہ رہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ پیج اور فینسی کی سالگرہ بھی ایک ہی دن ہوتی ہے۔   
چھوٹی گھوڑی کی طویل ترین دم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک چھوٹی گھوڑی نے منیچر ہارس کے ورلڈ ریکارڈ برائے طویل ترین دم کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔    

پیج کے والدین نے 2000ء میں اسے یہ گھوڑی خرید کر دی تھی، تب سے دونوں کے درمیان ایک مضبوط اور گہرا رشتہ قائم ہے۔

پیج کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اتنے سال بعد بھی میں اور فینسی ایک ساتھ زندگی کی یادیں بنا رہے ہوں گے۔

فینسی دراصل امریکن کوارٹر ہارس نسل سے تعلق رکھتی ہے، جس کی اوسط عمر عموماً 25 سے 35 سال ہوتی ہے، تاہم بہترین دیکھ بھال، خوراک اور محبت کی وجہ سے فینسی اس سے کہیں زیادہ عمر تک زندہ ہے۔

بڑھاپے کے باعث فینسی کو کشنگز بیماری بھی لاحق ہے اور اس کی بینائی کمزور ہو چکی ہے۔

پیج کا کہنا ہے کہ فینسی نے مجھے زندگی کے کئی سبق سکھائے ہیں اور اب میری چھوٹی بیٹی بھی اس گھوڑی کے ساتھ وقت گزارتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 17:15 GMT+5 , Processed in 0.046904 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list