Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 175|Reply: 0

یو اے ای نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207621
Post time 10 hour(s) ago | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی  

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس نے آج ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائل اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا جبکہ تین ڈرون اماراتی حدود کے اندر گرے۔   
ایران کے آپریشن وعدہ صادق کی 22ویں لہر شروع، جدید میزائلوں سے حملوں کا آغاز کردیا

سپاہ پاسداران انقلاب نے آج امریکا اور صہیونی حکومت کی تنصیبات پر جدید ترین بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔   

حکام کا کہنا ہے کہ 112 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، 109 کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، 3 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز  سے اب تک 205 بیلسٹک میزائل مارے گئے، 190 بیلسٹک میزائل اماراتی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے، 13 میزائل سمندر جبکہ 2 اماراتی حدود میں گرے۔   
ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران زمینی افواج کے مختلف اقسام کے تباہ کن ڈرونز نے کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بڑی تعداد میں نشانہ بنایا ہے۔   

اب تک 1184 ایرانی ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، 1110 ڈرونز اماراتی فضائی دفاع نے تباہ کیے، 74 امارات میں گرے، 8 کروز میزائل بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے گئے۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں میں پاکستان، نیپال اور بنگلادیش کے 3 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف قومیتوں کے 112 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-7 10:33 GMT+5 , Processed in 0.053992 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list