Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 594|Reply: 0

پری ڈائبیٹیز کو 8 آسان اقدامات سے ’ریورس‘ کیا جا سکتا ہے: ماہرین

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207627
Post time 2026-3-7 14:57:50 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پری ڈائبیٹیز یا ’ذیابطیس سے پہلے کی کیفیت‘ کی تشخیص بظاہر تشویش کا باعث بنتی ہے تاہم دراصل یہ ایک ایسا مرحلہ ہے جہاں بر وقت احتیاط اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کے ذریعے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔
پری ڈائبیٹیز کسے کہتے ہیں؟

جب خون میں شوگر کی مقدار معمول سے زیادہ ہو مگر اتنی زیادہ نہ ہو کہ اسے مکمل ذیابیطس قرار دیا جائے تو اس حالت کو پری ڈائبیٹیز یا ذیابطیس سے پہلے کی کیفیت کہا جاتا ہے۔  

طبی ماہرین کے مطابق ٹائپ ٹو ذیابطیس اچانک نہیں ہوتی بلکہ کئی سال میں آہستہ آہستہ پیدا ہوتی ہے، اگر پری ڈائبیٹیز کے مرحلے پر توجہ نہ دی جائے تو یہ مستقبل میں دل، خون کی نالیوں اور گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ممکنہ علامات:   
بوبا ڈرنکس صحت کیلئے کیسے ہیں؟ نئی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبول مشروب بوبا ٹی یا بوبا ڈرنک کا زیادہ استعمال صحت کے کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جن میں گردے کی پتھری، فیٹی لیور، ہاضمے کے مسائل اور ذہنی دباؤ شامل ہے۔   

اکثر افراد میں پری ڈائبیٹیز کی واضح علامات نہیں ہوتیں تاہم بعض لوگوں میں یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جن میں زیادہ پیاس لگنا، بار بار پیشاب آنا، تھکن، نظر دھندلا ہونا اور گردن، بغل یا جسم کے دیگر حصوں پر سیاہ دھبوں کا آ جانا شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق بہت سے لوگوں کو اس بیماری کا علم اس وقت ہوتا ہے جب پیچیدگیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق پری ڈائبیٹیز خطرے کی گھنٹی ضرور ہے مگر یہ آخری مرحلہ نہیں ہے، بروقت اقدامات کے ذریعے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
پری ڈائبیٹیز کو کنٹرول کرنے کے 8 مؤثر طریقے
وزن کم کریں

اگر وزن زیادہ ہے تو جسمانی وزن کا صرف 5 سے 7 فیصد کم کرنا بھی ذیابطیس کے خطرے کو تقریباً 58 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
متوازن غذا اپنائیں

پھل، سبزیاں، دالیں، ثابت اناج، صحت مند چکنائی اور پروٹین کو خوراک کا حصہ بنائیں جبکہ چینی، میٹھے مشروبات اور پراسیسڈ فوڈ سے پرہیز کریں۔
جسمانی سرگرمی بڑھائیں   
2040 تک موٹاپے سے 22 کروڑ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق اگر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو 2040 تک 5 سے 19 سال کے تقریباً 22 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔   

ہفتے میں کم از کم 150 منٹ تیز چہل قدمی یا سائیکلنگ کریں اور ہفتے میں 2 دن طاقت بڑھانے والی ورزشیں بھی کریں۔
مناسب نیند لیں

روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی پرسکون نیند ہارمونز کے توازن اور انسولین کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔
ذہنی دباؤ کم کریں

مسلسل ذہنی دباؤ خون میں شوگر بڑھا سکتا ہے اس لیے روزانہ چند منٹ مراقبہ، یوگا یا گہری سانس کی مشق کریں۔
تمباکو نوشی ترک کریں

سگریٹ نوشی انسولین ریزسٹنس کو بڑھاتی ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔
بلڈ شوگر کی نگرانی کریں

باقاعدگی سے شوگر چیک کرنے سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ خوراک اور طرزِ زندگی کا جسم پر کیا اثر پڑ رہا ہے۔
باقاعدہ طبی معائنہ کروائیں

ڈاکٹر سے مسلسل رابطہ رکھنے سے صحت کی صورتِ حال پر نظر رکھی جا سکتی ہے اور بر وقت رہنمائی ملتی ہے۔
پری ڈائبیٹیز کی اہم وجوہات   
زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے سپر فوڈ ’السی‘ کے بیج استعمال کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

سپر فوڈ السی (فلیکس سیڈ) کے بیج صحت کے لیے بے حد مفید سمجھے جاتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اِنہیں صحیح طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو جسم کو مکمل غذائیت حاصل نہیں ہو پاتی۔   

ماہرین کے مطابق اس بیماری کی چند بڑی وجوہات میں انسولین ریزسٹنس، موروثی عوامل، موٹاپا، جسمانی سرگرمی کی کمی، بڑھتی عمر اور ہارمونل مسائل شامل ہیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اگر بر وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو پری ڈائبیٹیز کو ناصرف کنٹرول بلکہ کئی صورتوں میں مکمل طور پر ریورس بھی کیا جا سکتا ہے۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-7 11:07 GMT+5 , Processed in 0.049161 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list