پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے میں شدید منفی رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس ریکارڈ 16089 پوائنٹس منفی رہا، 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 10566 پوائنٹس کم ہو کر 157496 پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار تک گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار تک گر گیا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 10217پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 161476 رہی جبکہ کم ترین سطح 151258 رہی۔
بازار میں ایک ہفتے میں 3.28 ارب شیئرز کے سودے 181 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 1231 ارب روپے کم ہو کر 17698 ارب روپے ہو گئی ہے۔