Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 642|Reply: 0

کل عرب لیگ کے اجلاس میں ایرانی خلاف ورزیوں پر بحث ہو گی: سعودی مستقل مندوب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207645
Post time 2026-3-7 16:15:54 | Show all posts |Read mode
  عرب لیگ میں سعودی مستقل مندوب عبدالعزیز بن عبداللّٰہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز بن عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ کل عرب لیگ کا وزارتی سطح پر آن لائن اجلاس ہو گا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور کیا جائے گا اور ایرانی خلاف ورزیوں پر بحث کی جائے گی۔

سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے ایران نے عرب ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کو نشانہ بنایا ہے۔

عبدالعزیز بن عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ایرانی کارروائیوں نے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔   
ایران نے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں، 1 ہزار 140 ڈرونز سے حملے کیے

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں اور 1 ہزار 140 ڈرونز سے حملے کیے گئے۔   

ان کا کہنا ہے کہ عرب ملکوں پر ایرانی حملے خطرناک اور ناقابل قبول اشتعال انگیزی ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے عبدالعزیز بن عبداللّٰہ بتایا ہے کہ ایران نے عرب ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اجلاس کا مقصد عرب ملکوں پر ہونے والے حملوں سے نمٹنے کے لیے متحد مؤقف مرتب کرنا ہے۔

سعودی مستقل مندوب نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے خلاف ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-7 11:59 GMT+5 , Processed in 0.045652 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list