ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں 4 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کے مغربی حصے میں آیا ہے جس کا مرکز 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
ایران میں 4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ
ایرانی صوبے فارس میں 4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
زلزلے سے فوری طور پر کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی ایران کے گریش ریجن میں 4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔