Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 302|Reply: 0

بلوچستان میں فورسز کے 2 آپریشن، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 15دہشت گرد ہلاک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207645
Post time 2026-3-7 16:15:55 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جہاں 12خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بسیما میں بھی آپریشن کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر مؤثر اور فیصلہ کُن کارروائی کی۔

ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث اور سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بیرونی سرپرست یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
’قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے‘

اس حوالے سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کر کے خوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں، قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی جرآت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-7 11:59 GMT+5 , Processed in 0.047316 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list