Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 684|Reply: 0

صدر و وزیرِ اعظم کا ہاکی ٹیم کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر اظہارِ مسرت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207708
Post time 2026-3-7 18:51:54 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم کو طویل وقفے کے بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی ہاکی ٹیم کے طویل وقفے کے بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان میں ہاکی کے احیاء اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے۔

صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا ہے کہ کھیل قومی اتحاد، نظم و ضبط اور صحت مند معاشرے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔    
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔   

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت قومی ہاکی ٹیم کو تمام تر سہولتیں فراہم کرے گی۔

انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کی 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر پذیرائی کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے آپ کی تمام تر توجہ کھیل میں نمایاں کارکردگی کی جانب مرکوز ہونی چاہیے۔

وزیرِاعظم نے کھلاڑیوں کو مزید محنت جاری رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اسی محنت اور عزم سے کھیل کر ورلڈ کپ حاصل کرسکتے ہیں۔  

قبل ازیں مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائیر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-7 15:09 GMT+5 , Processed in 4.916375 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list