ہمارے پاس ایسے لڑکے ہیں جن کے پاس بنگلادیش میں کھیلنے کا تجربہ ہے، محمد رضوان - فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسے لڑکے ہیں جن کے پاس بنگلادیش میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔
دورہ بنگلادیش، پاکستان ٹیم کے مینجر کی تبدیلی، نوید اکرم چیمہ ٹیم کیساتھ ٹیم نہیں جائیں گے
سلمان لیاقت پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور سیکیورٹی افسر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی مشکل ہے یا آسان کچھ کہہ نہیں سکتے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ قوم کی توقعات ٹیم سے زیادہ ہیں، بہتر نتائج چاہتے ہیں تو وقت دینا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرفامنس میں کمی ہے جو بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔