Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 136|Reply: 0

خیبر پختونخوا حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207801
Post time 2026-3-8 00:05:16 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ عالمی بحران کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات اور سرکاری دفاتر کو ایندھن کے محدود استعمال کی ہدایت کی ہے۔ غیر ضروری سرکاری دوروں اور تقریبات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیاں صرف سرکاری اور ناگزیر امور کے لیے استعمال ہوں گی، ایک ہی کام کے لیے متعدد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاعی اور اندرونی اجلاس زیادہ سے زیادہ آن لائن کرنے اور سرکاری دفاتر میں ایندھن کے استعمال کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔

صوبائی حکومت نے ہنگامی اور ضروری امور تک ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس ڈپارٹمنٹ نے تمام ماتحت دفاتر کو فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-7 20:36 GMT+5 , Processed in 0.049910 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list