|
|
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
آپ نے ہمیشہ یہی سنا ہوگا کہ ایک عام انسان کے منہ میں اوسطاً 32 دانت ہوتے ہیں، لیکن ملائیشیا کے ایک شخص کے منہ میں 42 دانت نکل آئے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ملائیشیا کے رہائشی پرتھاب منیاندی کے منہ میں 42 دانت ہیں، جو عام انسان کے مقابلے میں 10 زیادہ ہیں۔
دریافت کیسے ہوئی؟
33 سالہ پرتھاب نے بتایا کہ 2021 میں ایک تقریب کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ ان کے دانت زیادہ ہیں۔ گنتی کرنے پر 38 دانت نکلے، بعد میں ایکسرے سے پتہ چلا کہ مزید چار دانت نکلنے والے ہیں۔
2023 تک ان کے منہ میں کل 42 دانت ہو گئے۔ خوش قسمتی سے زیادہ تر دانت سیدھے نکلے اور کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔
عوام اور ڈاکٹروں کا ردعمل
پرتھاب نے کہا کہ لوگ عام طور پر حیران رہ جاتے ہیں اور یقین نہیں کرتے کہ ان کے پاس عام انسان کے 32 دانتوں کے بجائے 42 دانت ہیں۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران بتایا کہ ان کے دو مزید دانت ابھی نکلنے باقی ہیں۔
ریکارڈ ہولڈرز
انہیں باضابطہ طور پر ’کسی مرد کے منہ میں سب سے زیادہ دانت‘ کا گنیز ریکارڈ دیا گیا ہے۔ خواتین میں یہ ریکارڈ بھارت کی کلپنا بالان کے پاس ہے، جن کے منہ میں 38 دانت ہیں۔
پرتھاب کا کہنا ہے کہ یہ جان کر حیرت انگیز اور خاص محسوس ہوتا ہے کہ میرے پاس دنیا کا ریکارڈ ہے، سب سے زیادہ دانت رکھنے کا۔ |
|