چمن سیکٹر کے سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
آپریشن غضب للحق: طورخم کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کمانڈر ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افغان طالبان کمانڈر کا تعلق جلال آباد سے تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے سرحدی باڑ کاٹنے کی کوشش کرنے والے خوارج کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گردوں سے 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔