|
|
—فائل فوٹو
مشرق وسطی میں جاری جنگی صورتِ حال کے پیش نظر دفتر خارجہ کی طرف سے جنگ سے متاثرہ 21 ممالک کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ایران اور امریکا کے درمیان جاری لڑائی کی وجہ سے خطے کے کئی ممالک بالخصوص برطانیہ سے دبئی اور خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے مسافر سخت پریشان ہیں، بعض ممالک کی طرف سے ان ممالک میں اپنے شہریوں کو داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
برطانوی باشندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی موجودگی درج کرائیں۔ بحرین، اسرائیل، کویت، لبنان، فلسطین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں مقیم برطانوی شہری ایف سی ڈی او سے براہ راست اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے اپنی موجودگی کا اندراج یقینی بنائیں تاکہ انہیں ہر تازہ صورتِ حال سے باخبر رکھا جا سکے۔
اب تک تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد برطانوی اس ہدایت پر عمل پیرا ہو چکے ہیں۔ |
|