|
|
فوٹو بشکریہ ایکس
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکا ہوا ہے تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دھماکا اتوار کی رات 1 بجے ہوا جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام نے تصدیق کی کہ سفارتخانے کے قونصلر دروازے پر دھماکا ہوا، جس سے معمولی نقصان ہوا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ دھماکے کے لیے کیا استعمال کیا گیا، لیکن تحقیقاتی وجوہات کی بنا پر اسے ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔
عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر مجرموں کی تلاش کے لیے کتے، ڈرون، ہیلی کاپٹر سمیت دیگر چیزوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، پولیس، بم اسکواڈ اور کرائم سین ٹیکنیشن بھی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ |
|