Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 316|Reply: 0

حکومت نے عوام کے بجائے آئل کمپنیز کو فائدہ دیا ہے: مفتاح اسماعیل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-8 20:52:10 | Show all posts |Read mode
  سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل—فائل فوٹو

سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے بجائے آئل کمپنیز کو فائدہ دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر 20 روپے لیوی بڑھا کر آئل کمپنیز کو 35 روپے فی لیٹر اضافی منافع دیا ہے جبکہ اسی طرح ڈیزل پر فی لیٹر20 روپے لیوی کم کر کے آئل کمپنیز کو 70 روپے فی لیٹر اضافی منافع دیا گیا ہے، مطلب صارفین اور حکومت کی قیمت پر آئل کمپنیز کو بہت زیادہ منافع دیا جا رہا ہے۔

سابق وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ آئل کمپنیز جو پیٹرول اور ڈیزل آج بیچ رہی ہیں وہ 28 فروری سے پہلے کم قیمت لیا گیا تھا اور یکم تا 15 مارچ کو جو قیمتیں پہلے طے ہوئی تھیں ان میں اخراجات اور منافع پہلے ہی شامل تھا اور ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیز کو مزید زیادہ منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔   
پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے۔   

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ یہ دراصل بحران کا فائدہ اٹھا کر آئل کمپنیز کو زیادہ منافع دینے کے مترادف ہے اور یہ ویسا ہی ہے جیسا حکومت نے شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی جس سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔

انہوں یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرول کی کمی سے بچنے کے لیےحکومت چاہتی تو ایک ہفتے کے لیے لیوی بڑھا دیتی یا یہ بھی کیا جاسکتا تھا کہ حکومت آئل کمپنیز اور پیٹرول پمپوں کی بہتر نگرانی کرتی لیکن حکومت نے دیگر اقدامات کے بجائے آئل کمپنیز کو فائدہ پہنچانے والا فیصلہ کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 15:25 GMT+5 , Processed in 0.050620 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list