Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 641|Reply: 0

مانچسٹر: وکٹوریہ پارک سینٹرل مسجد واقعہ میں ملوث دوسرا مشتبہ ملزم گرفتار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-8 20:52:12 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

گریٹر مانچسٹر پولیس نے وکٹوریہ پارک سینٹرل مسجد واقعہ میں ملوث دوسرا مشتبہ ملزم بھی گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

دوسری جانب تراویح کی نماز کے دوران مساجد پر تعینات پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے، تاہم سیکیورٹی پلان کے دوسرے مرحلے میں پولیس گشت جاری ہے۔

مسجد کمیٹی کے چیئرمین حامد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وکٹوریہ پارک مسجد واقعہ کے بعد دونوں مشتبہ ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، ان میں سے ایک شخص پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرا ملزم پہلے سے کریمنل ریکارڈ یافتہ اور اس کے خلاف ثبوت موجود تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت تین ماہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ان کے مطابق اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں ملزم پولیس حراست میں ہیں۔ پولیس کی معلومات کے مطابق اس واقعے کے پیچھے کسی گروہ یا تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، تاہم پولیس اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مسجد کی سیکیورٹی کے حوالے سے حامد خان نے بتایا کہ مسجد میں پہلے بھی سیکیورٹی موجود ہوتی ہے، لیکن اب اسے مزید بڑھایا جائے گا اور زیادہ رضاکار تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رمضان المبارک اور عید کے بعد تک مانچسٹر کی مساجد، خصوصاً سینٹرل مسجد کے اطراف میں پولیس کی موجودگی برقرار رہے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 15:25 GMT+5 , Processed in 0.048445 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list