Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 74|Reply: 0

کیا ایران کے فوجی ہتھیار ختم ہو رہے ہیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 15:03:59 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹوز

مغربی انٹیلی جنس اداروں کا دعویٰ ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں ایران کا فوجی اسلحہ توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔

امریکی فوج کے کمانڈ سینٹر (سینٹکام) کے مطابق جنگ کے پہلے دن کے مقابلے میں ایران کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی تعداد میں 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکا کے اعلیٰ فوجی کمانڈر ڈین کین نے بھی بتایا ہے کہ اسی مدت میں ایران کے ڈرون حملوں میں 73 فیصد کمی آئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنگ شروع ہونے سے پہلے ایران کے پاس 2 ہزار سے زیادہ شارٹ رینج بیلسٹک میزائل اور 10 ہزار کی تعداد میں شاہد خودکش ڈرون موجود تھے۔   
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے جو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو امریکی جنگی جہازوں سے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی دے کر دکھائیں۔   

اگرچہ درست اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے، تاہم مغربی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کی شدت میں واضح کمی آئی ہے، جو پہلے دن سیکڑوں حملوں سے اب کم ہو کر درجنوں تک رہ گئی ہے۔

تاہم عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ ایران کے ہتھیار ختم ہو رہے ہوں، ممکن ہے کہ ایران حکمتِ عملی کے تحت اپنے ہتھیار محفوظ کر رہا ہو تاکہ طویل جنگ کی صورت میں استعمال کیے جا سکیں۔

رپورٹس کے مطابق اگلے مرحلے میں آپیشن ایپک فری کے تحت موبائل میزائل لانچرز، اسلحہ ذخائر اور ہتھیار بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا جغرافیہ بھی ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ رقبے کے لحاظ سے ایران فرانس سے تقریباً 3 گنا بڑا ہے، جس کے باعث اس کے ہتھیاروں اور لانچنگ سائٹس کو مکمل طور پر تباہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

تاریخی مثالیں بھی بتاتی ہیں کہ صرف فضائی حملوں سے کسی ملک یا گروہ کا مکمل اسلحہ ختم کرنا مشکل ہوتا ہے، جیسا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں اور یمن میں حوثی باغیوں پر امریکی بم باری کے باوجود ان کی عسکری صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں کی جا سکی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:33 GMT+5 , Processed in 0.050948 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list