Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 844|Reply: 0

ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ 12 سال بعد بھی معمہ بنا ہوا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 20:16:31 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ 12 سال بعد بھی معمہ بنا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سال قبل ملائیشیا کی لاپتہ ہونے والی پرواز MH370 کی حالیہ تلاش بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔

ملائیشیا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق دسمبر میں شروع ہونے والی نئی تلاش جنوری میں مکمل ہوئی، تاہم اس دوران طیارے کے ملبے کے مقام کی تصدیق کرنے والا کوئی ثبوت نہیں ملا۔   
ملائیشیا کا لاپتہ طیارے کی 10 سال بعد دوبارہ تلاش کا اعلان

ملائیشیا نے 10 برس قبل لاپتہ ہونے والے طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ظاہر کر دی ہے۔   

یہ بوئنگ 777 طیارہ 8 مارچ 2014ء کو کولالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے ریڈار اسکرینوں سے غائب ہو گیا تھا۔ اس میں سوار 239 افراد میں سے تقریباً دو تہائی مسافر چینی شہری تھے، جبکہ دیگر میں ملائیشیا، انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے علاوہ بھارت، امریکا، نیدرلینڈز اور فرانس کے شہری بھی شامل تھے۔

ہوا بازی کی تاریخ کی سب سے بڑی تلاش میں شامل اب تک کی متعدد تلاشوں کے باوجود نہ تو طیارہ ملا ہے، نہ مسافروں کا سراغ اور نہ ہی اس کے بلیک باکس۔

حالیہ تلاش کے دوران تقریباً 15 ہزار مربع کلومیٹر کے سمندری علاقے میں طیارے کو ایک بار پھر ڈھونڈا گیا۔ یہ مہم برطانیہ اور امریکا میں قائم تحقیقاتی کمپنی اوشین انفینیٹی نے انجام دی، جو 23 جنوری کو ختم ہوئی۔

طیارے کی تلاش کے لیے کمپنی نے ایسے خودکار زیرِ آب ڈرونز استعمال کیے جو 6 ہزار میٹر (تقریباً 20 ہزار فٹ) گہرائی تک جا سکتے ہیں۔  

اس سے قبل بھی 2018ء میں اسی کمپنی نے تلاش کی تھی جبکہ آسٹریلیا نے بھی 3 سال تک جاری رہنے والی تلاش جنوری 2017ء میں ختم کر دی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:39 GMT+5 , Processed in 0.053157 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list