Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 101|Reply: 0

وزرا کہتے رہے پیٹرول کا مہینے کا اسٹاک ہے، اگر تھا تو قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی؟، بیرسٹر گوہر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208480
Post time 2026-3-9 23:31:03 | Show all posts |Read mode
  حکومت نے پیٹرول کے معاملے کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہیں کیا، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کہتے رہے کہ پیٹرول کا مہینے کا اسٹاک موجود ہے، اگر اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کے معاملے کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہیں کیا، آئل ریگولیشن اتھارٹی کو بہتر کام کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول باقی ممالک سے زیادہ مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ 110 روپے بڑھا دیتے تو انہوں نے کیا کرلینا تھا؟  

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کو قوم کا درد نہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ عوام کو ریلیف دے۔ اصلی ریلیف وہی حکومت دے سکتی ہے جسے عوام نے منتخب کیا ہو۔   
کفایت شعاری اقدامات، وفاقی کابینہ کا 2 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کو عالمی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی بچت، سرکاری سطح پر کفایت شعاری اقدامات پر بریفنگ دی۔   

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ ہمیں ایوان میں بولنے دیا جائے۔ پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنی کو اپنا اسٹاک رکھنا ہوتا ہے، عوام کا پیسہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا۔

اس موقع پر شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ یہ پیٹرول بم ہے جو اس حکومت نے پاکستانی عوام پر گرایا ہے۔ اگر عالمی سطح پر کوئی اضافہ ہوتا تو کوئی بات تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-9 22:36 GMT+5 , Processed in 0.045593 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list