Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 859|Reply: 0

خطے میں بربریت مسلط کردی گئی، وقت آگیا پاکستان اپنا کردار ادا کرے، سلمان اکرم راجا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208480
Post time 2026-3-9 23:31:04 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خطے پر بربریت مسلط کردی گئی ہے، وقت آگیا پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس وقت مڈل ایسٹ کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ خطے پر بربریت مسلط کر دی گئی ہے، مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچنے والے تھے مگر صہیونی قوتوں نے سب تہس نہس کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ املاک کا نقصان نہ عرب ممالک میں ہونا چاہیے نہ دیگر ملکوں میں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اداروں اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کیا جارہا ہے، ملک میں جھوٹ کے ذریعے انتشار برپا کیا گیا۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ عوام پر ایک جعلی جھوٹی حکومت مسلط کر دی گئی، ہوش کے ناخن لئے جائیں، ماضی میں جو غلطی کی گئی وہ نہ دہرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن قبل لوگوں کو ان کی غیر موجودگی میں سزائیں سنائی گئیں، مجموعی طور پر سنائی جانے والی سزائیں 50، 50 سال تک پہنچ گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اب سب کو اکٹھے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہے، سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پٹرول میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ عندیہ ہے کہ ہمارے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے، خطے میں کسی اور ملک میں اتنی قیمت نہیں بڑھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-9 22:37 GMT+5 , Processed in 1.346505 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list