Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 124|Reply: 0

لندن: کریمنل جسٹس سسٹم کا بحران، انصاف کے منتظر متاثرین اپنے مقدمات واپس لینے پر مجبور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208480
Post time 2026-3-9 23:31:05 | Show all posts |Read mode
  

لندن کی نئی وکٹمز کمشنر اینڈریا سائمن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کریمنل جسٹس سسٹم کے بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے انصاف کے منتظر متاثرین شدید ذہنی صدمے اور غیر یقینی صورتحال کے باعث اپنے مقدمات واپس لینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لندن کی کراؤن کورٹس میں اس وقت تقریباً 18 ہزار 500 مقدمات سماعت کے انتظار میں ہیں، جبکہ بعض مقدمات کی سماعت 2030 تک متوقع نہیں۔  

اینڈریا سائمن نے زیرِ التوا مقدمات کو نمٹانے کے لیے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بعض تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اقلیتی پس منظر رکھنے والے افراد کے ساتھ کسی قسم کا امتیاز نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تجاویز میں مجسٹریٹس کو زیادہ سزائیں دینے کے اختیارات دینا اور جیوری ٹرائلز کی تعداد کم کر کے بعض مقدمات میں صرف ایک جج کے ذریعے کیس کی نگرانی شامل ہے۔  

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی پولیس پر اعتماد نہیں کرتے جبکہ میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 2022 سے اب تک پولیسنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی احتسابی کارروائی کے دوران تقریباً 150 افسران کو فورس سے نکالا جا چکا ہے۔

اینڈریا سائمن نے آن لائن ہراسانی اور بغیر اجازت یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی خواتین کی تصاویر کی تشہیر سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مزید تربیت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-9 22:33 GMT+5 , Processed in 0.049289 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list