Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 134|Reply: 0

جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208498
Post time 2026-3-10 04:04:31 | Show all posts |Read mode
  

ڈی ہائیڈریشن یا جسم میں پانی کی کمی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہے آپ سادہ نلکے والے یا اسپارکلنگ پانی پینے کے شوقین ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، زیادہ امکان ہے کہ آپ اتنے ہائیڈریٹ نہیں ہیں جتنا آپ سمجھتے ہیں۔

ڈی ہائیڈریشن اس وقت ہوتی ہے جب آپ کا جسم پسینے، پیشاب اور دیگر بنیادی جسمانی عمل جیسے سانس لینے کے ذریعے جتنا پانی جسم سے کم ہوتا ہے، اس سے کم مقدار میں آپ پانی یا لیکویڈ پیتے ہیں۔

چونکہ انسانی جسم تقریباً 70 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے پانی کی کمی سنگین اثرات پیدا کر سکتی ہے اور اگر طویل عرصے تک اس پر توجہ نہ دی جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔  

برطانیہ میں تشویشناک بات یہ ہے کہ آبادی کے ایک بڑے حصہ کو پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) والوں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ کچھ آن لائن ذرائع تو یہاں تک کہتے ہیں کہ برطانیہ میں نصف سے زیادہ لوگ روزانہ ضرورت سے کم مقدار میں پانی پیتے ہیں۔

برطانوی محکمہ صحت (این ایچ ایس) نے سفارش کی ہے کہ بالغ افراد کو روزانہ تقریباً دو سے ڈھائی لیٹر پانی پینے کا ہدف رکھنا چاہیے۔ اس مقدار میں اسکواش، پھلوں کے جوس، دودھ، چائے اور کافی میں موجود پانی بھی شامل ہوتا ہے۔

برطانوی ماہرین غذائیت جینا ہوپ کے مطابق کچھ پھل اور سبزیاں بھی ہماری روزانہ کی پانی کی مقدار میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ کھیرا سب سے زیادہ پانی رکھنے والی سبزی ہے، لیکن ٹماٹر اور اجوائن میں بھی پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

اسکے علاوہ پھلوں میں خربوزہ، تربوز اور انناس میں بھی پانی کافی زیادہ ہوتا ہے، لیکن ان میں مٹھاس بھی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے انہیں کھاتے وقت اعتدال کا خیال رکھنا چاہیے۔

جسم میں پانی کی مقدار کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے کافی طریقے موجود ہونے کے باوجود لاکھوں لوگ روزانہ مطلوبہ مقدار تک نہیں پہنچ پاتے جس کے نتیجے میں وہ بیماری کے خطرے میں آ جاتے ہیں اور انہیں قبض سے لے کر کومہ تک کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

پانی کی کمی کے بارے میں ایک اور تشویش یہ ہے کہ اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ جسم اسٹریس پر کیسے ردعمل دیتا ہے۔ پانی کے استعمال اور اسٹریس ہارمون کے درمیان تعلق پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ جسم میں پانی کی کمی  سے دل کی بیماری، گردوں کے مسائل، موڈ کی خرابی اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-9 23:37 GMT+5 , Processed in 0.047976 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list