|
|
پروینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پشاور سے پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سے 12 مارچ تک متوقع بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیل پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ خطرے سے دو چار آبادی کو پیشگی آگاہ کرنے اور محفوظ مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔ |
|