Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 87|Reply: 0

خیبر پختونخوا حکومت کے کفایت شعاری سے متعلق اقدام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208506
Post time 2026-3-10 04:42:51 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے کفایت شعاری مہم کے فیصلے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلا میے کے مطابق 2 ماہ تک کفایت شعاری کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خیبرپختونخوا میںاس دوران تعلیمی ادارے ہفتہ اور جمعہ کو بند رہیں گے جبکہ جامعات بھی آن لائن کلاسز کے لیے منصوبہ بندی کریں ۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کو کیسز کی سنوائی کے لیے ورچول انتظامات کرانےکی سفارش کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انتظامیہ دفتری اوقات کو متعین کرکے ٹریفک مسائل میں کمی لائیںجبکہ ضلعی انتظامیہ شادی ہالز ، بازار اور مارکیٹوں میں غیر ضروری توانائی کے استعمال کو کم کرے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے اعلامیے میں ضلعی انتظامیہ کو رات گئے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ ٹول اور پبلک روڈز کے ٹیکسز میں اضافہ نہ کیا جائے۔

اعلامیے میں بتایا کہ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کو کرایوں میں اضافے کے معاملے پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

صوبائی حکومت نے کابینہ اجلاسوں کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا گیا کہ جہاں تک ممکن ہو صوبائی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں کو ورچوئل منعقد کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق ـ پروٹوکول گاڑیوں کے قافلوں میں کمی، غیر ضروری فرنیچر، آلات کی سرکاری خریداری محدود کیا جائے جبکہ پولیس، ریسکیو اور فیلڈ آپریشنز کی گاڑیوں کو ایندھن میں کمی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

خیبر پختونخوا حکومت کے اعلامیے کے مطابق سرکاری اجلاسوں کو ورچوئل کرنے سمیت بین الاضلاعی سرکاری سفر کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق گندم کی کٹائی کے دوران ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ پٹرول پمپس پر روزانہ کی بنیاد پر اسٹاک کا معائنہ کرے گی، بلیک مارکیٹنگ اور زیادہ پیسے لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام اضلاع فیول کی دستیابی، عمل درآمد سے متعلق اقدامات کی رپورٹ روزانہ صوبائی حکومت کو بھیجیں گے۔

اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری آفس میں صوبائی مانیٹرنگ ڈیسک قائم کیا جائے گا، کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ضرروت کے مطابق رپورٹس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کی جائیں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 00:53 GMT+5 , Processed in 0.047157 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list