Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 111|Reply: 0

وائرل تنازع کے بعد مزنا وقاص نے شعیب ملک سے کیا شکوہ کیا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208680
Post time 2026-3-10 17:04:23 | Show all posts |Read mode
  فوٹوز— اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مزنا وقاص نے وائرل تنازع کے بعد کرکٹر شعیب ملک سے شکوہ کر دیا۔

مزنا وقاص نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شعیب ملک کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

اس شو میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کے نام کے ساتھ کچھ لوگوں کو کنفیوژن رہتی ہے، ’منزہ‘ ہے یا ’مزنا‘ ہے؟ میں نے ابھی آپ کا نام صحیح لیا ہے؟

مزنا وقاص نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ میرا نام صحیح لیتی ہیں جبکہ ابھی ایک شو میں میزبان بار بار میرا نام غلط پکار رہے تھے حالانکہ ان کے پاس کارڈ پر میرا نام لکھا ہوا بھی تھا پھر بھی وہ کبھی مجھے ’منزہ‘ تو کبھی کسی اور کبھی کسی نام سے پکار رہے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پھر میں نے شعیب ملک سے کہا کہ آپ کے پاس تو کارڈ پر میرا نام لکھا ہوا ہے، کم از کم آپ تو میرا نام صحیح پکاریں۔

  
مزنا وقاص نے شوٹ پر پیش آنے والا ناشگوار واقعہ بیان کردیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مزنا وقاص نے سینئر اداکار راشد فاروقی کے ساتھ کام کرنے تلخ تجربہ بتا دیا۔   

اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کسی مہمان کو اپنے شو میں مدعو کر رہے ہیں تو اسے اتنی عزت تو دیں کہ اس کا نام آپ اچھے سے کھل کر پکارو۔

یہ بات سن کر میزبان نادیہ خان نے کہا کہ شعیب ملک کا اکیلے کسی بھی پروگرام کی میزبانی کرنے کا یہ پہلا تجربہ ہے تو آہستہ آہستہ سیکھ جائیں گے۔

مزنا وقاص نے کہا کہ ذاتی طور پر کسی کو کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم ابھی ساتھ میں ایک شو کریں گے اور چلے جائیں گے، پھر کوئی کسی کو کچھ بھی نہیں پوچھتا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور مزنا وقاص کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء کی خصوصی ٹرانسمیشن میں ہونے والی نوک جھوک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر صارفین کی جانب سے کرکٹر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 12:59 GMT+5 , Processed in 0.049971 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list