Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 751|Reply: 0

پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208680
Post time 2026-3-10 17:04:27 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا۔  

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا گراؤنڈ 60 منٹ کے لیے ہو گا جبکہ بولی کے لیے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں۔
آئی ٹی کے شعبے کا آج اہم دن ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب   
فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں آج کامیاب ہوئیں: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔   

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں آج کامیاب ہوئیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کا آج اہم دن ہے۔ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپیکٹرم آکشن ہو رہا ہے: شزا فاطمہ

تقریب سے خطاب میں وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ آج تک پاکستان صرف 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر چل رہا تھا جبکہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپیکٹرم آکشن ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد جلد فور جی سروس میں نمایاں بہتری نظر آئے گی جبکہ آئندہ 6 ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروس دستیاب ہو جائے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 13:07 GMT+5 , Processed in 0.050064 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list