Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 303|Reply: 0

منفی تبصروں سے کاروبار متاثر ہونے پر صحیفہ جبار رو پڑیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208755
Post time 2026-3-10 20:58:01 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار جعلی ریویوز سے کاروبار متاثر ہونے پر رو پڑیں۔

صحیفہ جبار اداکاری کرنے کے علاوہ لاہور میں اپنا ایک ریسٹورنٹ بھی چلا رہی ہیں۔

اُنہوں نے حال ہی میں اپنے ریسٹورنٹ کے لیے ملازمین کی تلاش میں دشواری کا سامنا کرنے پر ایک متنازع بیان دیا تھا۔

اداکارہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اب صرف پشتون ورکرز چاہتی ہوں کیونکہ میں اب پنجابی اور اردو بولنے والے ورکرز پر بھروسہ نہیں کر سکتی۔

اس متنازع بیان کی وجہ سے اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا پھر لوگوں نے گوگل پر ان کے ریسٹورنٹ کے بارے میں منفی تبصرے کرنے شروع کر دیے اور ان کے ریسٹورنٹ کی ریٹنگ گر گئی۔

اب صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں گوگل پر ریسٹورنٹ کی ریٹنگ گرنے سے کاروبار متاثر ہونے پر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے ریسٹورنٹ میں خود پیزا بیچا اور جتنے لوگ ریسٹورنٹ میں آئے سب بہت خوش ہوئے، تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ رات کے 3 بجے اچانک گوگل پر لوگوں نے ریسٹورنٹ کے بارے میں منفی تبصرے کرنے شروع کر دیے۔   
اقرا عزیز اور صحیفہ جبار میں جھگڑا کس بات پر ہوا تھا؟

اس واقعے پر وجاہت رؤف کے شو میں بات کرتے ہوئے صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ واقعہ ایک غلط فہمی تھی۔   

اداکارہ نے کہا کہ یہ سب جعلی ریویوز ہیں، آپ لوگ سامنے والے توڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور ابھی آپ لوگ صرف مجھے توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے روتے ہوئے کہا کہ پھر لوگ کہتے اس ملک میں اتنا کچھ ہے، اس ملک میں صرف اور صرف چوری ہے، اس ملک میں اگر ایک عورت کاروبار کرنا چاہتی ہے تو چھوٹی سوچ کے لوگ اسے تنگ کرنے لگتے ہیں، باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عورت کبھی اپنے پیروں پر کھڑی نہ ہو بلکہ ہمیشہ ایک مرد پر انحصار کرے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 16:35 GMT+5 , Processed in 0.050042 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list