Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 236|Reply: 0

جیفری ایپسٹین کی پُراسرار موت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208755
Post time 2026-3-10 20:58:01 | Show all posts |Read mode
  
جیفری ایپسٹین — فائل فوٹو

سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا کیس امریکی تاریخ کے بدنام ترین مقدمات میں شمار ہوتا ہے۔ جیفری ایپسٹین کی زندگی، جرائم اور موت آج بھی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔  

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم سن لڑکیوں کے ساتھ جنسی جرائم کے الزامات میں سزا پانے والے جیفری ایپسٹین کو اپنی ساتھی گھسلین میکسویل کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

جیفری ایپسٹین 10 اگست 2019ء کو نیو یارک سٹی کی جیل میں اپنے سیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس وقت حکام نے ان کی موت کو بظاہر خودکشی قرار دیا تھا، تاہم اس واقعے کے کئی پہلوؤں پر آج بھی سوالات اٹھتے ہیں۔   
سزا یافتہ جنسی مجرم ایپسٹین کی فائلز میں نام آنے پر انوراگ کشیپ نے خاموشی توڑ دی

ایپسٹین فائلز میں انوراگ کاشیپ کا حوالہ ایک ای میل تھریڈ کے ذریعے سامنے آیا۔   

اب امریکی محکمۂ دفاع کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں ایک نئی تفصیل سامنے آئی ہے۔  

رپورٹ کے مطابق جیفری ایپسٹین کی لاش ملنے سے کچھ دیر پہلے جیل کے ایک گارڈ نے اس کے بارے میں انٹرنیٹ (گوگل) پر تلاش کیا تھا۔

ریکارڈ کے مطابق جیل افسر تووا نول نے مقامی وقت کے مطابق صبح 5:42 بجے اور پھر 5:52 بجے ’جیل میں ایپسٹین پر تازہ ترین‘ (latest on Epstein in jail) کے الفاظ تلاش کیے۔  

اس کے بعد تقریباً صبح 7 بجے جیفری ایپسٹین کی خودکشی کی خبر سامنے آئی، جیسا کہ ایف بی آئی کے ریکارڈ میں درج ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اس سرچ سے قبل گارڈ نے انٹرنیٹ پر فرنیچر سے متعلق معلومات بھی تلاش کی تھیں۔  

یہ نئی تفصیلات ایک بار پھر اس مقدمے کے گرد موجود پُراسراریت اور سوالات کو مزید بڑھا رہی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 16:38 GMT+5 , Processed in 0.050923 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list