Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 536|Reply: 0

اگر انصاف کے مطابق فیصلے ہوتے تو بانی کی رہائی ہو چکی ہوتی: بیرسٹر گوہر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208827
Post time 2026-3-11 00:52:11 | Show all posts |Read mode
  ہائی کورٹ بیسیوں مرتبہ گئے مگر شنوائی نہ ہو سکی، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری سب کی خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد ہو۔ اگر انصاف کے مطابق فیصلے ہوتے تو ابھی تک بانی کی رہائی ہو چکی ہوتی۔

اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ بیسیوں مرتبہ گئے مگر شنوائی نہ ہو سکی، فیملی باہر کھڑی ہے آپ وکلاء کو بھی ملنے دیجیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ میسج دیا گیا تھا کہ وزیراعظم جب اسمبلی آئیں گے تو ملاقات ہوگی۔ رانا ثنا اللّٰہ آئے مگر ملاقات نہیں ہوسکی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےلیے ماحول بھی ہونا چاہیے۔ ملاقاتیں ہوں یا مذاکرات سنجیدگی ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بات نہیں ہو رہی، مذاکرات کےلیے کوئی شرائط نہیں، ہم نے ہمیشہ تحفظات کا اظہار کیا۔

’حکومت کے پاس پیٹرول ہوتا تو ایسے حالات نہ ہوتے‘

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کا اسٹاک حکومت کے پاس ہوتا تو ایسے حالات نہ ہوتے، آپ زوم پر کام کروالیں مگر اپنی شاہ خرچیاں بند کریں۔ آپ چند لیڈروں کو بریف کرنے کی بجائے ایوان کو بریف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھادی، نیٹ میٹرنگ ختم کردی آپ خدارا خیال کرو۔

’مئی میں بھی پاکستان کیساتھ کھڑے تھے‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مئی 2025 میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔پی ٹی آئی خطے کے حوالے سے موقف دے چکی جو پاکستان کے دشمن ہیں وہ دہشت گرد ہیں۔ افغانستان سے کہا تھا پراکسی نہ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات کے باوجود اپنی پالیسی اسٹیٹمنٹ نہیں دی۔ ہم نے کہا تھا افغانستان کے لوگوں کو تھوڑا سا وقت دیں تاکہ یہاں سے جا سکیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر من و عن عمل ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ اس وقت کی صورتحال میں بھارت افغانستان کے پیچھے کھڑا ہے، قونصل خانون کی آڑ میں بھارت دہشت گردی کروا رہا ہے۔

’ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں‘

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایران سے بھی کہتے ہیں کہ وہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے۔ ہم نے بطور پارٹی ایران سے درخواست کی کہ مسلم ممالک کو نشانہ نہ بنائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 20:50 GMT+5 , Processed in 0.045545 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list