Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 595|Reply: 0

عدلیہ میں کفایت شعاری، توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208863
Post time 2026-3-11 01:31:27 | Show all posts |Read mode
  

عدلیہ نے ملک بھر میں کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق عدلیہ نے ملک بھر میں کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت اور ہائیکورٹس میں ہفتے میں 4 دن کام کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ضلعی عدالتیں بھی پیر سے جمعرات تک مکمل استعداد کے ساتھ کام کریں گی، ججوں کے پیٹرولیم کوٹے میں 50 فیصد اور عدالتی افسران کے کوٹے میں 25 فیصد کمی کر دی گئی۔

عدالت عظمیٰ کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی زونز میں اضافی پروٹوکول گاڑیاں فراہم کرنے اور عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق فریقین اور وکلاء کو آن لائن سماعت میں شرکت کی ترغیب دی جائے گی، فیصلے میں کیا گیا کہ عدالتوں کے عملے کی روٹیشنل حاضری کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 21:49 GMT+5 , Processed in 0.047269 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list