Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 495|Reply: 0

جن پاکستانیوں کے پاس سفری دستاویز نہیں وہ زاہدان ڈی پورٹیشن سینٹر پہنچیں، پاکستانی سفیر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208884
Post time 2026-3-11 02:49:51 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفری دستاویزات نہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو زاہدان ڈی پورٹیشن سینٹر پہنچنے کا کہہ دیا۔

تہران سے جاری بیان میں مدثر ٹیپو نے کہا کہ وطن واپسی کے خواہشمند ایسے پاکستانی شہری جن کے پاس سفری دستاویزات نہیں اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں، وہ فوری طور پر زاہدان ڈی پورٹیشن سینٹر پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری اپنی شناخت کے لیے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لائیں، اصل دستاویز کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی یا الیکٹرانک کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔

مدثر ٹیپو کے مطابق ایرانی حکام دستاویزات کی تصدیق کے بعد پاکستانی شہریوں کو پاکستان روانگی کی اجازت دیں گے، اس مقصد کے لیے پاکستانی سرحد پر نادرا کی خصوصی وین بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نادرا ٹیم سرحد پر شہریوں کی شہریت کی تصدیق کرے گی، جس کے بعد انہیں پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

پاکستانی سفیر نے وطن واپس آنے والے شہریوں کے لیے نیک تمناؤں اور محفوظ سفر کی دعا بھی کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 23:22 GMT+5 , Processed in 0.047391 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list