Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 933|Reply: 0

رندیپ ہودا اور لین لائش کے یہاں بیٹی کی پیدائش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208884
Post time 2026-3-11 03:28:08 | Show all posts |Read mode
  

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور ان کی اہلیہ لین لائش رام نے اپنے پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری دے دی۔

دونوں نے 10 مارچ کو انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش ایک خاص دن پر ہوئی ہے، جو رندیپ کے والد رنبیر ہودا کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔ یوں یہ موقع خاندان کے لیے دہری خوشی کا باعث بن گیا۔

اداکار اور ان کی اہلیہ نے ننھی بچی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں اس کے ننھے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔ رندیپ نے کیپشن میں لکھا کہ آج وہ والد بنے ہیں اور اپنے والد کے لیے ان کی قدر مزید بڑھ گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بیٹی جیسا تحفہ دیا۔  

رندیپ اور لین نے نومبر 2023 میں امفال میں روایتی میتیائی رسم کے مطابق شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات تھیٹر کے دنوں میں ہوئی تھی، جب وہ نصیرالدین شاہ کے گروپ “موٹلی“ میں شامل تھے۔

لین نے 2007 میں فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور بعدازاں میری کوم، رنگون، قیدی بینڈ اور اکسونے جیسی فلموں میں کام کیا۔

رندیپ نے مون سون ویڈنگ سے آغاز کیا اور وانس اپون اے ٹائم ان ممبئی، جسم 2، رنگ راسیا اور دیگر فلموں سے شہرت حاصل کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 23:22 GMT+5 , Processed in 0.047632 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list