|
|
بھارتی اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ دیویا اگروال نے کہا ہے کہ انہیں ساتھی گلوکار، اداکار و ماڈل پرنس نرولا کے مداحوں کی جانب سے آن لائن بیہودہ جملوں اور تنقید کا سامنا ہے۔ 33 سالہ دیویا نے کہا کہ انہیں نفرت انگیز جملوں سے مسئلہ نہیں، لیکن ریپ کی دھمکیاں کیوں دی جا رہی ہیں؟
انوہں نے الزام عائد کیا کہ انہیں پرنس نرولا کے مداحوں کی طرف سے آن لائن اس قسم کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ معاملہ شو دی 50 میں دونوں کے درمیان اختلاف کے بعد سامنے آیا، جب دیویہ مالدیپ میں تعطیلات منا رہی تھیں۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ نفرت انگیز تبصرے اتنا مسئلہ نہیں، لیکن ریپ جیسی سنگین دھمکیاں تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔ دیویا نے پرنس نرولا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مداحوں کو اشتعال دلایا۔
دیویا اگروال نے پرنس نرولا پر اپنے مداحوں کو اُکسانے کا الزام بھی لگایا اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف توہین آمیز پیغامات کی سنگینی کو اجاگر کیا۔
انکا کہنا تھا کہ حال ہی میں مجھے اپنے سابقہ بھائی (پرنس نرولا) کے مداحوں کی جانب سے نفرت پیغاما کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تنقید سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ان پیغامات نے ایک پریشان کن حد پار کر لی ہے۔ |
|